چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے

Share

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے ہیں، اور نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار پبلک اکائونٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں با اختیار ہوں گی۔چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے ہیں، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار پبلک اکائونٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں با اختیار ہوں گے، تاہم رجسٹرارکا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔نوٹیفکیشن میں ہے کہ آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ امور بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گے، سپریم کورٹ کا سالانہ بجٹ پلان کو بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar