رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ

Share

نگران حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے وزارت سیفرون کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی گئی، پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین ان کے اہل خانہ پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور داخلہ نے پی او آر کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی، پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی سے 31 دسمبر کے لئے ہوگا۔پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے جن کے کارڈ کی مدت30 جون کو ختم ہوگئی تھیحال ہی میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ 20 لاکھ افراد بشمول افغان رجسٹرڈ کارڈز کے حامل افراد اور پناہ گزینوں کو پاکستان سے واپس نہیں بھیجا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ نگراں خیبر پختونخوا حکومت نے بھی گزشتہ دنوں پروف آف رجسٹریشن کارڈ ( پی او آر کارڈز) کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar