عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں ورکرز کنونشن کی اجازت دے دی

Share

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو 19 نومبر کو شاہدرہ لاہور میں ورکرز کنونشن کی اجازت دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور کی جانب سے شاہدرہ لاہور میں ورکرز کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی جہاں جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی اور شاہدرہ سے پی ٹی آئی امیدوار اکمل باری کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو 19 نومبر ورکرز کنونشن کرنے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ادھر پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کسی ایک سیاسی جماعت کو اس کے حق سے دور نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی کو قانون کے تحت جلسوں کی اجازت ہے اور اپنا قانونی حق استعمال کرکے انتخابی مہم چلا سکتی ہے، نگران حکومت شفاف الیکشن کی انعقاد کے لیے اقدامات اٹھائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar