
آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کےخلاف ڈبل سنچری اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ 7 اکتوبر کو ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں میکسویل کی 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔میکسویل کی 201 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھےگلین میکسویل آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں اب تک مجموعی طور پر 11 ڈبل سنچریاں اسکور ہوچکی ہیں لیکن میکسویل کی ڈبل سنچری گزشتہ تمام ڈبل سنچریوں سے منفرد ہے۔جی ہاں! میکسویل ون ڈے کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیںکرکٹ کے اعدادو شمار پر نظر رکھنے والے ماہر مظہر ارشد کے مطابق اس سے قبل 10 ڈبل سنچریاں بیٹرز نے مخالف ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کی تھیں جبکہ میکسویل نے ہدف کے تعاقب میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقا پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں