پشاورہائیکورٹ نے گاڑیوں پر محکموں اور پروفیشنلز کی نمبرپلیٹ لگانے پر پابندی عائدکردی

Share

پشاورہائی کورٹ نےگاڑیوں پر محکموں اور پروفیشنلز کی نمبر پلیٹ لگانے پر پابندی عائد کردی ۔پشاور ہائی کورٹ نے مختلف محکموں اور پروفیشنلزکی نمبر پلیٹ لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکومت کو ایسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔ پشاورہائی کورٹ کے مطابق سرکاری نمبر پلیٹ کے علاوہ محکموں، پروفیشنل یا کوئی بھی پرائیویٹ نمبر پلیٹس کو گاڑیوں سے ہٹایا جائے گاعدالت کا کہنا ہے کہ بہت سے کیسز میں مشاہدے میں آیا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے لیے محکموں، پروفیشنل، پرائیوٹ نمبرز پلیٹ کی گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں، 9 ستمبر کو بھی مردان میں پولیس نے گاڑی پکڑی جس کی نمبر پلیٹ ممبر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن( APL 2023-KPk) کے نام سے تھیعدالت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر سے بچنے کے لیے اسمگلر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، لائرز، جوڈیشری، پولیس اور ایکسائز وغیرہ کی نمبر پلیٹ استعمال کرتے ہیں۔ آفیشل ہوں یا پرائیویٹ تمام افسران وہی نمبر پلیٹ لگائیں گے جو حکومت کی طرف سے الاٹ کی گئی ہو۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ فیصلے کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری ایکسائز، ڈائریکٹر پراسیکیوشن، رجسٹرار ہائی کورٹ اور سیکرٹری کے پی بارکونسل ارسال کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar