روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Share

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بےقدری کا تسلسل برقرار ہے۔منگل کے روز کاروبار دن کے درمیان میں ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 71 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 287 روپے میں جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 98 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 29 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔کاروبار دن میں یہ پہلا موقع ہے جب 100 انڈیکس نے 54 ہزار کی حد بحال کی ہے جب کہ گزشتہ روز کاروبار کے ہی دوران یہ 53 ہزار 950 کے قریب سے چھو کر واپس نیچے آگیا تھا۔رواں ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 413 پوائنٹس بڑھ کر 54 ہزار 273 پر پہنچ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar