چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پرتوہین عدالت کے نوٹس جاری۔

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرازاحمد رانجھا نے درخواست دائر کی ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar