افغان فاسٹ بولر نوین الحق کا آسٹریلیا کو طیش دلانے کے لئے سیاسی طنز

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق نے آسٹریلیا کی ٹیم کو طیش دلانے کے لئے سیاسی نوعیت کا طنز کیا ہے۔نوین الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 7 نومبر کو شیڈول میچ سے قبل سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں نوین الحق نے لکھا کہ آسٹریلیا نے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کیا اب ورلڈ کپ میں کرکٹ آسٹریلیا کا اسٹینڈ دیکھنا دلچسپ ہو گا۔انہوں نے آسٹریلوی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹینڈرڈ ہیومن رائٹس یا 2 پوائنٹس۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ سال افغانستان کے ساتھ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی کا کہہ کر باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔آسٹریلیا کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے اگلے میچز اہم ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar