کراچی کی 5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

Share

کراچی کے پانچ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج گیا، پولنگ کا وقت شروع ہوگیا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔شہر کی 3 یوسی، 2 وائس چیئرمین اور چار وارڈ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا، 42 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 72 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں2 لاکھ 6 ہزار686 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔میئرکراچی مرتضی وہاب صدرٹاؤن کی نشست پرالیکشن لڑرہے ہیں، ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ گڈاپ ٹاؤن کی یوسی سے الیکشن لڑرہے ہیں۔یونین کونسل 13صدرٹاؤن سےچیئرمین کی نشست پر3 امیدوارمدمقابل ہیں، جن میں پیپلزپارٹی کے مرتضٰی وہاب یوسی چیئرمین کے امیدوار، جماعت اسلامی کے نورالسلام، ٹی ایل پی کےسکندرآگرمیدان میں ہیںضلع کیماڑی یوسی3 ماڑی پور سے چیئرمین کی نشست پر3 امیدوارمدمقابل ہیں، پی پی کے سیف اللہ، پی ٹی آئی کے محمدزاہد، ن لیگ کے شاہد میں مقابلہ ہے۔ضلع ملیریونین کونسل 7 گڈاپ میں چیئرمین کی نشست پر4 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں پی پی کے سلمان مراد، پی ٹی آئی کےعبدالحفیظ جوکھیو شامل ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کے ایوب خاصخیلی، ٹی ایل پی کے سالم احمد مدمقابل ہیں۔ضلع ملیریونین کونسل7 گڈاپ سے وائس چیئرمین کی نشست پر3 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، پی پی کے سلیم، پی ٹی آئی کے محب، ٹی ایل پی کےمقبول احمد مد مقابل ہیں۔ضلع جنوبی یونین کونسل12صدرٹاؤن سےوائس چیئرمین کیلئے4امیدوار میدان میں ہیں، پیپلزپارٹی کے حامد حسین، پی ٹی آئی کے محمد طاہرمیں مقابلہ ہے، جبکہ ن لیگ کےگل خان، جماعت اسلامی کے سیدعبیداللہ شاہ بھی میدان میں ہیں۔یونین کونسل8 ابراہیم حیدری سےمرتضٰی بلامقابلہ منتخب ہوچکےہیں، جبکہ سندھ میں 209 پولنگ اسٹیشنز پربلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے۔سکھر ڈویژن میں 12 خالی نشستوں میں 6 پر پولنگ ہوگی، 6امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،گھوٹکی میں ایک نشست پر پی پی امیداوربلامقابلہ منتخب ہوئے صرف یوسی ون کےجنرل وارڈ ایک پرپولنگ ہوگی۔خیرپور، جیکب آبادضلع خیرپور میں 2 میونپسل کمیٹیوں سمیت جنرل کونسلرز کی 4 نشستوں پرمقابلہ ہوگا۔ جیکب آباد میں یونین کونسل 31 پر پی پی کے علی محمد بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ضلع کاؤنسل لاڑکانہ کی یونین کونسل ایک میں آزاد امیدوار کی دست برداری پر پیپلزپارٹی کے امیدوار خادم حسین بوسن بلامقابلہ منتخب ہوگئے، میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یارکے وارڈ نمبر ایک پر پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار مدمقابل ہوں گے، ضلع بے نظیر آباد کی یوسی غلام حیدر میں پیپلز پارٹی کے اعجاز بروہی ،یوسی ابولحسن کی جنرل نشست پر مومن مری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ ٹاون کمیٹی دوڑمیں جنرل نشست پرپولنگ ہوگی۔نوشہروفیروزضلع نوشہروفیروز کی تمام 4 نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدواربلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ یوسی سومرچنڑپر شوکت علی کلہوڑو، یوسی دلی پوٹا میں غلام مصطفی سولنگی، یوسی صالح سہتو کی نششتوں پرحسین بخش سہتو اورسجاد حسین بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar