
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ’عمران خان سے اڈیالہ جیل میں نہ صرف ملاقات ہوئی بلکہ ان کا مختصر سا طبی معائنہ بھی کیا۔‘ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان صحت مند نظر آ رہے ہیں۔‘سلو پوائزننگ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’طبی سائنس پیچیدہ معاملہ ہے۔ اس کا اتنی سی چیز میں واضح جواب نہیں دے پاؤں گا۔ جب بھی ہم طبی معائنہ کرتے ہیں اس میں مریض کی اپنی علامات ہوتی ہیں، اس کی ظاہری حالت ہوتی۔ اس حد تک تو بات ٹھیک ہے ایسی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کوئی اور علامات ہیں تو انہوں نے کہا نہیں۔‘ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ’عمران خان کو کھانے کے حوالے سے یا کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں تھی۔عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر 24 اکتوبر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’چونکہ میں ملک چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہوں چنانچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ میری جان لینے کی ایک اور کوشش کریں گے۔‘’یہ کوشش مجھے آہستہ آہستہ زہر دینے کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے