
سینئر قانون دان حامد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر پی ٹی آئی الیکشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی۔سینئر قانون دان حامد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مقدمات پر چیئرمین پی ٹی آئی ٹی سے ملاقات ہوئی ہے، ہمیں تشویش ہے چیئرمین پی ٹی آئی پر پہلے بھی حملے کئے جا چکے ہیں، اتنے عرصہ سے انہیں ٹینشن میں رکھا ہوا ہے، سیاسی جماعتوں سے ہمیشہ بات ہوسکتی ہے، باقی کس سے بات ہوسکتی ہے وہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوگا، ابھی پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم و جبر ہو رہا ہے۔