
لبنان نے منگل کو اسرائیل پر سفید فاسفورس بم حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں اس کے خلاف شکایت جمع کرائے گا۔لبنان کا یہ بیان لبنانی وزیر کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے آگ لگانے والے ہتھیار نے زیتون کے 40 ہزار درختوں کو جلا ڈالا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حقوق کے گروپوں اور لبنانے حکام نے بارہا اسرائیل پر ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کی زد میں اگر کوئی شخص آ جائے تو وہ جل سکتا ہے تاہم اسرائیل نے ان الزامات کی تردید کی تھی وزیر زراعت عباس الحاج حسن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سفید فاسفورس حملوں سے لبنان کے جنوب میں 40,000 زیتون کے درخت جل گئے ہیں۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’وزارت کو ابتدائی سروے میں یہ پتہ چلا کہ ہمارے علاقوں پر اسرائیلی دشمن کی فاسفورس بمباری کے نتیجے میں مرتبہ128 آگ لگی۔‘واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق عام شہریوں کے خلاف فاسفورس (گندھک) کے بم استعمال کرنے پر پابندی ہے