اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نیویارک کے دفتر کے ڈائریکٹر فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ پر مُستعفی

Share

عہدیدار نے اس بات پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین میں ہونے والی اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کو روکنے میں ”ناکام“ ہوگیا، انہوں نے امریکا، برطانیہ اور یورپ کے بیشتر ممالک کو حملوں میں شریک قرار دے دیا۔کریگ مخیبر نے 28 اکتوبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک کو خط لکھا کہ نیویارک سے یہ میری آپ سے آخری بات ہوگی۔کریگ مخیبر اپنی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ہم اپنی آنکھوں کے سامنے ایک نسل کشی دیکھ رہے ہیں اور جس تنظیم کے لیے ہم نوکری کر رہے ہیں، وہ اس کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اس سے پہلے بھی دنیا میں ہونے والی نشل کشی کو رکنے میں ناکام رہا ہے، فلسطینی عوام کے موجودہ کی جڑیں نسلی قوم پرست نوآبادیاتی آبادکاری کے نظریے سے جڑی ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar