ہم جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا۔ دھرنا اچانک نہیں ہوا۔ بتائیں کہ مینج کون کررہا تھا اور ماسٹر مائنڈ کون تھا؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

Share

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں عدالت چیئرمین پیمرا پر برہم،

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں عدالت نے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کو روسٹرم پر بلا کر ان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ سے استفسار کیا کہ کینٹ کے علاقوں میں دو ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟چیف جسٹس نے کہا کہ سابق چیئرمین ابصار عالم نے ایک بیان حلفی دیا ہے۔ ’ہمیں تعجب ہوا، آپ کے وکیل نے کہا کہ وہ بیان پڑھا نہیں۔‘چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا کہ ابصار عالم نے جو کہا وہ انھیں کے ساتھ ہوا ہو گا۔جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ’آپ کے ساتھ یہ کبھی نہیں ہوا؟سلیم بیگ نے کہا کہ ’میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔‘چیف جسٹس نے کہا کہ اخباروں میں ابصار عالم کا بیان حلفی چھپ چکا ہے، عدالتی کارروائی کو سنجیدگی سے لیں۔چیئرمین پیمرا نے کہا کہ ابصار عالم نے جو کہا مجھے اس کا پتا نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ چئیرمین پیمرا ابصار عالم کے بعد پیمرا میں چھ ماہ کا خلا رہا اور پھر کے بعد ان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar