
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں مائیکل وان نے کہا کہ مجھے پسند نہیں آرہا جس طرح پاکستانی کپتان بابراعظم کی تحقیر ہورہی ہے، بابر ورلڈ کلاس کھلاڑی اور دنیائے کرکٹ کے بہترین بیٹر ہیںانہوں نے کہا کہ کپتانی سے متعلق باتوں کو ورلڈکپ کے بعد دیکھنا چاہیے لیکن ورلڈکپ کے دوران بابراعظم کے خلاف تنازعات کا سامنے آنا افسوسناک ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پے درپے شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی تنقید کا شکار ہے، اس حوالے سے کچھ روز قبل پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو نظر انداز کرنے لگے ہیں