
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روکتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی کو مراسلہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روک دیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ سیکرٹری قومی اسمبلی کو مراسلہ بھی بھیجا گیا ہےجاری مراسلے میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیاں نہ کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کسی قسم کی بھرتی نہ کی جائے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہر طرح کی بھرتیوں پر پابندی اس لیے لگائی جارہی تاکہ یہ بھرتیاں آنیوالے عام انتخابات پر اثرانداز نہ ہوں۔