پنجاب کی نگران حکومت نے 4ماہ کا بجٹ منظور کرلیا

Share

پنجاب کی نگران کابینہ نے اگلے چار ماہ کا بجٹ منظور کرلیاپنجاب کی نگران کابینہ نے اگلے چار ماہ کے لئے دو ہزار 76 ارب کا بجٹ منظور کرلیا۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں نگران کابینہ نے صوبے کے لئے اگلے چار ماہ کا بجٹ منظور کرلیا۔ نگران کابینہ نے دو ہزار 76 ارب کا بجٹ منظور کیا۔واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے بھی آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔ خسارہ ختم ہو جائے گا۔نگراں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سہ ماہی بنیادوں پر مالی صورت حال کے جائزہ کے لیے وزیراعلی کابینہ کمیٹی تشکیل دیں گے۔نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ نےآئندہ 4 ماہ کےعبوری بجٹ کی منظوری دی، جن میں سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 351 ارب روپے رکھے گئے ہیں، آئی ٹی کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ ہیلتھ سیکٹ کا بجٹ 208 روپےرکھا گیا ہے۔عامر میر نے بتایا کہ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی سے چیف الیکشن کمشنر کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں چیف الیکشن کمشنرنے نگراں حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی۔نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، عام انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، انتخابات کے لئے پنجاب میں 50 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، صوبے کے 7 ہزار پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دئیے گئے ہیں۔عامر میر نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے لئے 2 لاکھ 60 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی دیں گے، ان میں آرمی اور رینجرز کے ایک لاکھ 45 ہزار جوان بھی ہوں گے۔نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افرادکےخلاف یکم نومبرسےکریک ڈاؤن ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar