حکومت نے پراپرٹی کی خریدوفروخت کے لیے بلند ترین سطح کا ٹیکس لگا دیا

Share

حکومت نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کے لیے مجموعی ٹیکس کی شرح 18.5 فیصد مقرر کردی ہے جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔اگر آپ نان فائلر خریدار ہیں تو اب جائیداد کی خریداری پر 7 فیصد کے بجائے 10.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ جائیداد فروخت کرنے والے کو 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ان ٹیکسز میں پراپرٹی قدر کی ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی جبکہ ایک فیصد ٹاؤن ٹیکس بھی شامل ہے۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …