
ایچ ای سی نے طلباء پر زور دیا ہے کہ داخلہ لینے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروفیشنل ڈگری پروگرام کی ایکریڈیشن ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ہے۔ایچ ای سی کے مطابق پروفیشنل ڈگری پروگراموں میں انجینئرنگ، میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، ویٹرنری ایجوکیشن، نرسنگ، آرکیٹیکچر اور ٹاؤن پلاننگ، فارمیسی، لاء، ہومیو پیتھی، ٹی بی، ایگریکلچر، بزنس، کمپیوٹنگ، ٹیچر ایجوکیشن اور ٹیکنالوجی شامل ہیں، حکام نے کہا ہے کہ پروگراموں کی متعلقہ پیشہ وارانہ کونسلوں سے منظوری ہونا بھی ضروری ہے۔ایچ ای سی نے طلباء سے کہا ہے کہ وہ اپنے مطلوبہ پروگرام کی ایکریڈیٹیشن کی حیثیت کی تصدیق کے لئےایچ ای سی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔ایچ ای سی نے کہا کہ پیشہ وارانہ اور غیر پیشہ وارانہ پروگراموں کے لئے یہ یقینی بنانا یکساں طور پر ضروری تھا کہ داخلہ لینے والی یونیورسٹی یا ذیلی کیمپس کو ایچ ای سی نے تسلیم کیا ہو۔