موبائل چارجر سےگھر میں آتشزدگی، 4 افراد کی جاں بحق

Share

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع فیصل کے علاقے میں ریسکیو اداروں کو گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ریسکیو اداروں ںے موقع پر پہنچ کر گھر میں لگی آگ بجھائی جس نے تمام گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آگ بجھانے کے بعد معلوم ہوا کے گھر کے تمام ہی افراد جھلس کر جاں بحق ہو چکے ہیں تاہم ایک نوجوان جس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی تھی اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔تحقیقات پر معلوم ہوا کہ گھر کے سربراہ اپنا موبائل فون چارجنگ پر لگا کر سو گئے تھے اور رات گئے چارجر کی وجہ سے ہونے والے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔گھر کے سربراہ اور ان کی اہلیہ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جبکہ بچے اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں گھر کے سربراہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar