میٹرک، انٹر میں پاسنگ مارکس کم از کم 40 کرنے پر اتفاق

Share

تعلیمی بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کو اب کم از کم 40 فیصد نمبر لینا پڑیں گے ، اس حوالے سے۔ملک کے تعلیمی بورڈ ز کی کمیٹی فارچیئرمینز کے دو روزہ اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم ازکم 40 فیصد کرنے اور میٹرک ، انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کے لیے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا، اس کے علاوہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کرنے اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔رواں سال کے لیے انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق بلوچستان بورڈ انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar