محکمہ تعلیم میں میرٹ کے برعکس بھرتیاں کرنے پر اسد قیصر کیخلاف مقدمہ درج

Share

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کا اندراج صوابی تھانے میں اینٹی کرپشن صوابی کے افسر کی مدعیت میں کیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان، ڈپٹی ای ڈی او اور سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے مطابق پی ٹی آئی دور میں سیاسی مداخلت پر میرٹ کے برعکس بھرتیاں کی گئیں ، ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں کے باعث قومی خزانے کو ایک کروڑ ، 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …