پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ، ترجمان دفتر خارجہ

Share

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ نے انسانی حقوق سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہےترجمان نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے ، 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ فورسز نے اذان دینے پر فائرنگ کرکے 22 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …