بلوچستان: سوئی میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں 3 جوان شہید ، 2 دہشتگرد جہنم واصل

Share

بلوچستان کے علاقے سوئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب ضلع سوئی میں جاری آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے باقی دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان میں امن کے دشمنوں کو بے نقاب کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ژوب میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا جس میں9 جوان وطن پر قربان ہو گئے جبکہ 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar