ژوب گیریژن : سیکیورٹی فورسز کا کلئرنگ آپریشن مکمل 5 دہشت گرد واصل جہنم

Share

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ژوب کینٹ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں کے بعد جاری کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔ تاہم. اس آپریشن کے دوران پانچ سپاہی بھی بہادری سے لڑتے ہوئے پہلے شدید زخمی ہوئے تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، ژوب گیریژن کینٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہداء کی تعداد 9 ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قوم دشمن کی ایسی تمام مذموم اور بزدلانہ کاروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے جن کا مقصد بلوچستان اور پاکستان کا امن تباہ کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar