گلگت بلتستان میں وزرات اعلیٰ کے ن لیگی امیدوار گلبر خان اشتہاری نکلے

Share

گلگت بلتستان میں وزرات اعلیٰ کے امیدوار گلبر خان مردان عدالت سے اشتہاری نکلے، حاجی گلبر خان مردان پولیس کو مطلوب ہیں۔مردان کی عدالت نے گلبر خان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں، گلبر خان کے خلاف جعلی چیک کی ایف آئی آر جولائی 2015 میں درج کی گئی، حاجی گلبرخان کا 22 لاکھ روپے کا بینک چیک جعلی قرار پایا تھا۔مردان کے شہری سینیٹر فیصل سلیم نے گلبر خان پر ایف آئی آر درج کرا رکھی ہے، حاجی گلبر خان پی ٹی آئی فارورڈ بلاک اور ن لیگ کے متفقہ امیدوار ہیں۔

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …