پاکستان کی ادائیگیاں اسکے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں: بلوم برگ

Share

امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے اور پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرقرضے کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس آج ہوگا۔بلوم برگ کا کہنا ہےکہ اسٹاف لیول معاہدے پر پاکستان کا ڈالر بانڈ 27 فیصد بڑھا ہے، پاکستان اپنے معاشی مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی فنڈنگ بہتر ہوئی ہےبلوم برگ نے کہا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں، پاکستان کو مالی سال 2024 میں 23 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، پاکستان کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں۔بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ ضروری ریفارمز پر عمل کرانے اور سیاسی صورتحال کے سبب معطل رہی۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 12 جولائی اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9 ماہ کے لیے3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کےلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar