پی سی بی میں نئے چئیرمین کی آمد ، پرانے ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین کی تبدیلی کے ساتھ ہی سابق دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ پی سی بی میں لوگوں کو مرحلہ وار فارغ کرنے کی تجویز ہے، گزشتہ روزپہلے مرحلے میں ایک ریجن کے کوچ کو ملازمت سے برطرفی کا نوٹس مل گیا، اسلام آباد سے تعلق رکھنے کوچ سابق چیئرمین کے نزدیکی تھےجن میں پاکستان ٹیم کے غیر ملکی کوچز بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی انتظامیہ مکی آرتھر سمیت کسی بھی ملازم کو فارغ کرتی ہے تو اسے 3 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائے گی یہ تنخواہ کی رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔پی سی بی کی سابق انتظامیہ نے جن لوگوں کو ملازمت پر رکھا ان کے معاہدوں میں یہ شق موجود تھی کہ انہیں 3 ماہ کی تنخواہ دی جائے گی۔سابق کوچ مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائر یکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar