اندرون شہر لاہور میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

Share

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں میں گھر میں اچانک آگ لگ گئی اس دوران گھر کے مکین سو رہے تھے کہ آگ نے گھر کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آگ کے باعث گھر کے تمام افراد پچھلے کمرے میں محصور ہو گئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ ممکنہ طور پر فریج کا کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar