سندھ سولر انرجی، لاہور بائی پاس سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری، ایکنک اجلاس اعلامیہ

Share

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ایکنک کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، سولر منصوبے کے فیز ون پر نوے ارب روپے لاگت آئے گی، تیس ارب وفاقی پی ایس ڈی پی اور باقی فنڈز صوبے خرچ کرینگے۔ایکنک نے پختونخوا رورل انویسٹمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دے دی جس کے لیے عالمی بینک سے تیس کروڑ ڈالر قرضہ لیا جائے گا، سندھ سولر انرجی نظرثانی شدہ پراجیکٹ،مہمند ڈیم سے آٹھ سو میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو ترسیل اور کالا شاہ کاکو سے ملتان روڈ لاہور بائی پاس کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔وزارت خزانہ کے مطابق کالا شاہ کاکو سے ملتان روڈ لاہور بائی پاس کی تعمیر کے منصوبے پر 34 ارب 44 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ 1 ارب 78 کروڑ ڈالر کی لاگت سے پولیو کے خاتمے کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا، منصوبے کیلئے فنڈنگ ڈبلیو ایچ اور یونیسف فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar