
سوشل میڈیا ایپ تھریڈز پر صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ پانچ روز میں 10 کروڑ صارفین کے ساتھ تھریڈز نے چیٹ جی پی ٹی کا تیز ترین آن لائن پلیٹ فارم کا ریکارڈ بھی توڑ دیاتھریڈز کے مالک مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ تھریڈز پر اب تک 10 کروڑ سے زیادہ لوگ سائن اپ کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ ٹوئٹر کے مقابلے میں آنے والی سوشل میڈیا ایپ کو لانچ کے 7 گھنٹوں بعد ہی ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے جوائن کر لیا تھا۔فیس بک کمپنی میٹا کی نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز 5 جولائی کو لانچ کی گئی تھی