بحر اوقیانوس تارکین وطن سے بھری مزید 3 کشتیاں لاپتہ

Share

بحر اوقیانوس میں سپین کے نزدیک تارکین وطن کی مزید 3 کشتیاں لاپتہ ہو گئیں، کشتیوں میں 300 کے قریب افراد سوار تھے۔15 دن سے لاپتہ کشتیاں سینیگال سے روانہ ہوئی تھیں، ایک میں 63 جبکہ دوسری میں 50 سے 60 افراد سوار تھے، تیسری کشتی 27 جون کو روانہ ہوئی تھی اور اس میں 200 افراد سوار تھے۔ہسپانوی حکام کے مطابق بحراوقیانوس تارکین وطن کا بڑا روٹ ہے، یہ راستہ سب سہارا افریقا کے لوگ استعمال کرتے ہیں، بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والے 300 افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ہسپانوی سرچ اینڈ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی تلاش کر رہے ہیں، 6 اور 7 جولائی کو، ہسپانوی حکام کو اس گروپ کی سمندر میں روانہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپانوی حکام نے تارکین وطن کو تلاش کرنے کی کوشش میں نگرانی کے طیارے بھیجے، گران کناریہ اور تینیرفے کے جنوب میں تلاش کے باوجود طیارہ کشتی کو ڈھونڈنے میں ناکام رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar