بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےجون میں 2 ارب 18کروڑ 40 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے

Share

مرکزی بینک نے گزشتہ ماہ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےجون 2023 میں 2 ارب 18کروڑ 40 لاکھ ڈالرپاکستان بھیجے جو مئی کی ترسیلات زر کے مقابلے 4 فیصد زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ جون 2022 کے مقابلے جون 2023 کی ترسیلات 22 فیصد کم رہیں جب کہ مالی سال 2023 میں ورکرز ترسیلات 27 ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں اور مالی سال 2022 کی ورکرز ترسیلات 31 ارب 27 کروڑ ڈالر تھیںاسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023 میں ورکرز ترسیلات 13.6 فیصد کم رہیں۔اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ مالی سال2023 میں سعودی عرب سے پاکستانی ورکرز ترسیلات 6 ارب 44 کروڑ ڈالرآئے جو رواں سال 17 فیصد کم ہیں، گزشتہ مالی سال سعودی عرب سے 7.75 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات آئی تھیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2023 میں سعودی عرب سے 515.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 343.0 ملین ڈالر، یو اے ای سے 324.7 ملین ڈالر اور امریکا سے 272.3 ملین ڈالر آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar