
دریائے چناب میں سیلاب کے باعث 59 کے قریب دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر گجرات کے مطابق کوٹ غلام تا کوٹ نکا سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، دریائے چناب میں 1 لاکھ 18 ہزار43 ہزار 692 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ خانکی کے مقام پر اپ سٹریم 54404 کیوسک اور ڈاؤن سٹریم 47300 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے