ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کا دورہ جناح ہاؤس، سانحہ9 مئی کی مذمت

Share

شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور 9 مئی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا واقعہ ہے، یہ کون تھے جو اپنے ہی گھر کو آگ لگا گئے؟، قائداعظم کی تصاویر نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد کی حرمت کو بھی پامال کیا، شہداء کی بے حرمتی اور انکی یادگاروں کو مسمار کرنے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہوسکتے۔وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ شرپسند، ان کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کو سخت سے سخت سزا دیکر نشانِ عبرت بنایا جائے، وفد نے ملی نغموں کے ذریعے شہداء پاک فوج کو خراج عقیدت بھی پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar