شاہد آفریدی کی بیٹی کی تقریب رخصتی پر بابراعظم سمیت دیگر کرکٹرز کی شرکت

Share

سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں کپتان بابراعظم سمیت قومی کرکٹرز اور سابق کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔گزشتہ شب ہونے والی اس تقریب میں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود ، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، وقار یونس، سعید انور، ارشد خان اور محمد اکرم و دیگر بھی شامل تھے۔تقریب میں شاہد خان آفریدی کے داماد اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی مہمانوں کی مستقل آؤ بھگت کرتے رہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کا نکاح ناصر نصیر سے ہوچکا تھا جبکہ رخصتی اب عمل میں آئی ہے

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …