لاہور کے بعد ملتان میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہیں ملے گا

Share

لاہور کے بعد ملتان میں بھی بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فراہمی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے اس حوالے سے پیٹرول پمپس مالکان کو حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ڈی سی ملتان کی جانب سے جاری حکم نامے میں خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بھی لاہور شہر میں بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا موٹرسائیکل پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے یہ پابندی لگائی گئی ہے، اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے بھرپور ایکشن لیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar