
گلگت بلتستان کے وزراء اورمشیروں کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا۔گزشتہ روز کابینہ ڈویژن نے گلگت بلتستان کے وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے وزراء، ایڈوائزر سرکاری گاڑیاں واپس جمع کرائیں،گلگت بلتستان کے پارلیمانی سیکرٹریز، معاونین خصوصی، اسپیشل کوآرڈینیٹرز کو بھی گاڑیاں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا