اداروں کیخلاف پروپیگنڈا ،جلاؤ گھیراؤ کیس : یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Share

اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔سابق صوبائی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا، پولیس نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی استدعا کی۔پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ کا چالان تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بعدازاں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …