وفاقی حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا

Share

حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ہےبعض اداروں کےحصص اسٹاک ایکسچینج کےذریعےعوام کو فروخت کئےجائیں گے جبکہ متعدد اداروں کا مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کردیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے شئیرز سٹاک ایکسچینج کے ذریعے عوام کو فروخت ہوں گے اور سٹیٹ لائف کی بھی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کروائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کےشیئرز بھی اسٹاک ایکسچینج سے فروخت ہوں گے۔حکومت ان اداروں کا مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے کو تیار ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شیئرز کا الگ کوٹہ مختص کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar