شہید کرنل شیر خان نشان حیدر کا آج24 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے

Share

بہادری کی اعلیٰ مثال رقم کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت شہید کرنل شیر خان نشان حیدر کا آج24واں یوم شہادت منایا جارہا ہے ،1999میں کارگل کے محاذ پر بھارتی فوج کو ایسا زخم دیا کہ شاید وہ کبھی نہ بھلا سکیں۔کارگل کے محاذ پر بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت شہید کرنل شیر خان نشان حیدر کی آج 24ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

کرنل شیر خان شہید نشان حیدر

کرنل شیر خان نے 17ہزار فٹ کی بلندی پر واقع گلتری کے مقام پر داد شجاعت کی تاریخ رقم کی، دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا اور شہادت کا درجہ حاصل کیا۔صوابی کے اس شیردل جوان نے 1999ء میں کارگل کے محاذ پردشمن کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،وطن پرجان نچھاور کرنے پرکرنل شیرخان کو نشان حیدرسے بھی نوازا گیا تھا۔کرنل شیرخان کوبچپن سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا، اسی لئے گھر والے پیارسے اسے کرنل کے نام سے پکارتے تھے۔1999ء کی کارگل جنگ کے دوران جب ٹائیگر ہل کے محاذ پرپاکستانی فوج کے کپتان کرنل شیرخان نے اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ بھارتی فوج نے بھی ان کی شجاعت کا اعتراف کیا،کارگل کے مشکل ترین معرکے پرکرنل شیرخان شہید نے سرفروشی کی لازوال داستان رقم کی، ان کی اس قربانی پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ہنس مکھ کرنل شیرخان اپنی طنز ومزاح کی عادت کے باعث دوستوں میں بہت مقبول تھے اوراپنی بہادری کی وجہ سے آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں،پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے یومِ شہادت پر فوج اور عسکری قیادت نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔کیپٹن کرنل شیر خان کے یومِ شہادت پر قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور نے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) اور کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز بھی کورکمانڈرکے ہمراہ تھے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا، کیپٹن کرنل شیر خان کی بے مثال بہادری ہمارے لیے مشعل راہ ہے، انہوں نے جرأت، حب الوطنی کی لازوال تاریخ رقم کی، ان کا یوم شہادت افواج کی وطن کے لیے قربانیوں کا مظہر ہے، ملک کی آبرو کے لیے جان نچھاور کرنے والے درخشندہ ستارے عزت و تکریم کے مستحق ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar