قومی اسمبلی 12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، اسحاق ڈار

Share

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت ختم ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے مدت ختم ہونے سے پہلے 14 سے 15 ارب ڈالر ذخائر ہو جائیں، نگران وزیراعظم کے لیے ابھی تک کوئی نام زیر غور نہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میڈیا میں نگران وزیراعظم کے لیے ان لوگوں کا نام بھی چل رہا ہے جنہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے ایسا نام ہونا چاہیے جو اصلاحات کو آگے لے کر چلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar