
کنگن پورکے مقام پر دریائے ستلج میں 6 دوست نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو ٹیم نے بروقت آپریشن کر کے 5 کو زندہ بچا لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک لڑکا تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ زندہ بچ جانے والے 5 لڑکوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زندہ بچنے والے افراد کا کہنا ہے ہم دریائے ستلج پر سیر تفریح کیلئے آئے تھے، گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے نہانے لگے تھے، ہمیں ڈوبتے دیکھ کر راہ گیر نے ریسکیو کو کال کی جنہوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ہمیں ڈوبنے سے بچا لیا۔دریائے ستلج سے زندہ نکالے جانے والے 5 افراد کی شناخت اسلم، اقبال، طلحہ، عمر اور امجد کے نام سے ہوئی ہے۔