
رواں برس اکتوبر میں کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ بھارت میں سجنے جارہا ہے جس کے لیے تیاریوں کا آغاز ابھی سے شروع ہوگیا ہے اور اسی کے پیشِ نظر زمبابوے میں سپر سکس مرحلہ جاری ہے جس کے اختتام پر دو ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔ہفتہ یکم جولائی کو کرکٹ کے مداحوں کو اس وقت بڑا دھچکا لگا

جب دو مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والی ویسٹ انڈیز ورلڈکپ کوالیفائرز میں مسلسل تیسری شکست سے دو چار ہوئی اور پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔تاہم ویسٹ انڈیز کے ایونٹ سے نکل جانے کے بعد سپر سکس کے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے۔