سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ : مشرق سے مغرب تک مسلمان سراہا احتجاج

Share

سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف مشرق سے مغرب تک ہر جانب عالمِ اسلام سراپائے احتجاج ہے اور دنیا کے ہر کونے میں مسلمان شدید غم اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔مسلمان ممالک کے اہم رہنماؤں اور شخصیات کے علاوہ عام شہری بھی سوشل میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔اسی حوالے سے ایران اور دیگر مسلم ممالک میں پرزور احتجاج جاری ہے، عراق میں بھی ایک مختلف انداز میں قرآن سے محبت کا مظاہرہ کر کے سوئیڈن کے واقعے کا جواب دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فٹبال لیگ کے ایک میچ کے شروع ہونے سے پہلے گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھایا اور اسے چوم کر اور سینے سے لگا کر اس سے محبت اور اس کی عزت و تکریم کا مظاہرہ کیارپورٹس کے مطابق اس دوران اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھی خوبصورت اور بھرپور طریقے سے قرآن کریم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بینر اٹھایا ہوا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’قرآن ہمارا ابدی قانون ہے اور اس کا دفاع ہر مسلمان پر فرض ہے‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar