
شاہی خاندان کی سوانح نگار، ماہر اور مصنفہ انجیلا لیون نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شادی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوارڈ یافتہ صحافی انجیلا لیون کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے تعلقات کے حوالے سے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میگھن مارکل جلد اپنی راہیں شہزادے سے جدا کرلیں گی، ان کے تعلقات کمزور ہوچکے ہیں، جب شہزادے کو اس کی ضرورت ہوتی ہے وہ وہاں نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ اس سے قبل انجیلا لیون نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ میگھن مارکل شہزادہ ہیری سے ’بالکل الگ‘ ہو رہی ہے اور اپنے تعلقات کے آغاز سے ہی شہزادہ ہیری کی لائم لائٹ چرانے کی کوشش کر رہی ہے۔شاہی مصنف کا مزید کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کا رشتہ جلد ٹوٹ جائے گا، کیونکہ شہزادہ ہیری اپنی زندگی بہت منفی اقدام انجام دے رہے ہیں جو انتہائی پریشان کُن ہیں جبکہ میگھن مارکل اپنی زندگی میں مصروف ہیں اور ان کی ساری توجہ ان کی اگلی فلم میں مرکزی کردار حاصل کرنے پر ہے