قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایران میں سویڈش سفارتخانے کے باہر احتجاج

Share

اسلامی جمہوریہ ایران میں سویڈش سفارتخانے کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سویڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے پر ایران میں سویڈش سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔سویڈش سفارتخانے کے باہر ہونے والے احتجاج کے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے۔ مقدس عقائد کی توہین کی اجازت نہیں دینگے ، سخت ردعمل ہوگا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سویڈش ناظم الامور کو طلب کرلیا۔ایران نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں اسٹاک ہوم میں مسجد کے باہر قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar