شمالی وزیرستان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

Share

شمالی وزیرستان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29، 30 جون کی شب ٹانک کے علاقے منزئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوادوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیاآئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar