ویتنامی شہری 60 سال سے مسلسل کیوں جاگ رہا ہے؟

Share

ویتنام کے 80 سالہ بزرگ شہری تھائی نوگ کا دعویٰ ہے کہ وہ پچھلے 60 برس میں سویا نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی نوگ نے کہا کہ نوجوانی میں اسے بخار ہوا تھا، جب بخار اترا اس کے بعد سے اس کی نیند اڑ گئی۔تھائی نوگ کی اہلیہ، بچوں، دوستوں اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اسے سوتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن اس کی زندگی پر بےخوابی کے مضر اثرات نہیں پڑتے۔بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ بےخوابی نے میری صحت پر کوئی اثر ڈالا ہے یا نہیں لیکن میں اب بھی تندرست ہوں اور دیگر افراد کی طرح کھیتی باڑی کرسکتا ہوں۔تھائی نوگ 1942 میں پیدا ہوا تھا، اس کا دعویٰ ہے کہ 20 سال کی عمر میں شدید بخار ہوا جس کے بعد وہ دوبارہ کبھی سو نہیں پایا۔اس کا کہنا ہے کہ کئی دوائیاں، روایتی ٹوٹکے کرنے کے باوجود بھی میں سو نہیں سکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar