
سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین دہشتگرد مارے گئے، جن میں ایک کمانڈر شفیع بھی شامل ہے، ہلاک تینوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق

کمانڈر شفیع سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔